عمران خان کے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کی وجہ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کی آخری کامیڈی اور رومانس پر مبنی فلم ’کٹی بٹی‘ 2015ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
اس فلم میں عمران خان کے مدِ مقابل مرکزی کردار اداکارہ کنگنا رناوت نے ادا کیا تھا، اس فلم کی دیگر کاسٹ میں میتھیلا پالکر، سلمان خان، ویوین بھاٹینا اور ابھیشیک ساہا شامل تھے۔عمران خان نے بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی اس فلم کی ناکامی پر دل ٹوٹنے سے متعلق بات کی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس فلم کی ناکامی نے ہی اُنہیں بہت زیادہ متاثر اور فلم انڈسٹری چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔یاد رہے کہ عمران خان نے سپر ہٹ فلم جانے تو یا جانے نہ، دہلی بیلی، آئی ہیٹ لَو اسٹوری اور میرے برادر کی دلہن جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی تھی۔
عمران خان نے اپنی فلم ’کٹی بٹی‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اُن کے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ یہ اُن کی آخری فلم ثابت ہوگی، وہ اپنی اس فلم اور انڈسٹری میں اپنے کیریئر سے متعلق پرجوش تھے مگر کٹی بٹی کے فلاپ ہونے پر اُن کی ہمت نے جواب دے دیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

5 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

6 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

6 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

7 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

7 hours ago