لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 149 کے پولنگ اسٹیشن 127 پر پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ ایجنٹوں سے قبل از وقت ہی فارم 45 پر دستخط کروا لیے۔
سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر احتجاج کیا گیا۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ فارم پر پہلے سائن کیوں کرائے یہ دھاندلی ہے۔ احتجاج کرتے ہوئے کارکنان نے نعرے بازی کی اور مطالبے پر پریزائیڈنگ افسر نے بھی اعتراف کر لیا۔
پریزائیڈنگ افسر اقبال نے کہا کہ شام کو وقت کم ہوتا ہے اس لیے فارم پر دستخط وقت بچانے کے لیے کروائے۔ سنی اتحاد کونسل رہنما نے کہا کہ یہ پری پول رگنگ ہے لہٰذا پریزائیڈنگ افسر کو گرفتار کیا جائے۔احتجاج کے بعد پریزائیڈنگ افسر نے دستخط شدہ فارم 45 پھاڑ دیے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…