آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات کی ہے ، شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور پاکستانی افواج کے سربراہ نے فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے بتایا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔
سفارت خانے کی جانب سے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں شخصیات نے دفاع کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات اور متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کے اعلیٰ سطح کے دورے ایک معمول رہے ہیں ، پاکستان اس وقت ایکسپو 2020 دبئی میں بھی حصہ لے رہا ہے ، جو 200 ممالک کے نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گا ، دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کا پویلین ، جس کا موضوع “پاکستان ایک پوشیدہ خزانہ” ہے ، متحدہ عرب امارات کی 14 ملین ڈالر کی مالی معاونت سے بنایا گیا اور اس کا افتتاح مارچ میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کیا تھا۔
پاکستان دبئی ایکسپو کی مدد سے ملک میں بین الاقوامی سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پُر امید ہے ، متحدہ عرب امارات میں اسلام آباد کے سفیر افضل محمود نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز عالمی نمائش کے کھلنے کے ساتھ ہی ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستان کی شرکت سے ملک میں بین الاقوامی آمد بڑھنے کی توقع ہے ، ہم ایکسپو 2020 میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے پرکشش مقامات کی نمائش کے بعد دنیا بھر سے سیاحوں کی اچھی تعداد کی توقع کر رہے ہیں۔

Recent Posts

واشک،گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

واشک(قدرت روزنامہ)واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جان…

5 mins ago

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

11 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

17 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

27 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

33 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

49 mins ago