لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم 1992 میں پاکستان کو آئی سی سی ورلڈکپ جتوانے والے لیجنڈری کرکٹر عمران خان کا ریکارڈ توڑنے سے محض 10 میچز دور رہ گئے۔
سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان نے بطور کپتان پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 187 میچز میں قیادت کے فرائض نبھائے جس میں 89 فتوحات درج کیں جبکہ 67 میں شکست، 26 ڈرا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔
فہرست میں بابراعظم دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں انہوں نے بطور کپتان پاکستان کی 138 میچز میں قیادت کی، جس میں 79 فتوحات حاصل کیں جبکہ 44 میں شکست، 4 ڈرا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔
بابراعظم نے کیویز کے خلاف گزشتہ میچ میں فتح حاصل کرکے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑا، انہوں نے 134 میچوں میں گرین شرٹس کی قیادت کے فرائض نبھائے جس میں 78 کامیابیاں شامل تھیں جبکہ 60 شکستیں، 5 میچز ڈرا اور 2 ٹائی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سابق کپتان مصباح الحق اور انضمام الحق بھی فہرست میں شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 77 اور 63 میچز پاکستان کو جتوائے تھے۔
کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے…
سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد…
اکراچی(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…
لاہور(قدرت روزنامہ)بشکیک سے لاہور پہنچنے والے طلبا نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستانی…