سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کردی

جدہ(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عمرہ ویزا اب تین ماہ کے لیے جاری کیا جا رہا ہے اور اس کی تین ماہ کی معیاد ویزے کے اجراء سے شروع ہو جائے گی۔ ان تین ماہ کے اندر عمرہ زائرین سعودی عرب چھوڑنے کے پابند ہوں گے۔
وزارت کی طرف سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ”عمرہ ویزے کی معیاد اس کے اجراء کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی معیاد ہجری سال کے مطابق 15ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو۔“رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے ہر سال حج سیزن کے پیش نظر عمرہ ویزوں کی معیاد 15ذی قعدہ تک رکھنے کی منظوری دی ہے۔ قبل ازیں عمرہ سیزن 29ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔

Recent Posts

ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں برس کے آخر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد…

1 min ago

چین میں مقبول ہونے والی ایک متنازع ورزش نے شہری کی جان لے گئی

چونگ چنگ(قدرت روزنامہ)چین میں ایک شہری متنازع قسم کی ورزش کرتے ہوئے جان کی بازی…

11 mins ago

کئی گھنٹے فیکٹری میں گزارنے کے بعد بابر اعظم اور رضوان نے نئے بیٹ بنوا لیے

لیڈز(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان…

14 mins ago

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا…

23 mins ago

کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعہ، ہجوم میں ایسے واقعات سے خوفزہ ہوجاتی ہوں، ماہرہ خان

کراچی(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعے پر اداکارہ ماہرہ خان کا رد عمل سامنے آگیا۔ اداکار…

26 mins ago

فرنچائزز کو معاوضوں پرملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل فرنچائزز کو معاوضوں پر ملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ ستانے…

32 mins ago