پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کرایے بڑھا دیے گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں دوبارہ اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا . پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد لوکل سفر کرنا بھی مشکل ہوگیا، ٹرانسپورٹرز مالکان نے کرایوں میں خود کار اضافہ کردیا .

گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ کردیا، جس سے شہری پریشان ہوگئے . ٹرانسپورٹرز بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے کاروبار متاثر ہونے پر پریشان دکھائی دیتے ہیں . شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ مشکلات کم ہو سکیں .

. .

متعلقہ خبریں