لاہور میں 180 ارب روپے کی لاگت سے35 ہزار سستے اپارٹمنٹس بنانےکا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے لاہور میں 180 ارب روپے کی لاگت سے35 ہزار سستے اپارٹمنٹس بنانے کا فیصلہ کرلیا، 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جا رہا ہے، لاہور میں ہائی رائزبلڈنگز بننے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے . تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر مملکت محمد شبیر علی قریشی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،عمومی سیاسی صورتحال اور ہاؤسنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا .

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے . لاہور میں 180 ارب روپے کی لاگت سے 35 ہزار سستے اپارٹمنٹس بنائیں گے . پہلے مرحلے میں لاہورکیلئے 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے . وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ایل ڈی اے کے قوانین میں بزنس فرینڈلی اصلاحات کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں . ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن میں ترامیم کے ذریعے ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کو فروغ ملے گا . لاہور میں ہائی رائز بلڈنگ بننے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے . ایزآف ڈوئنگ پالیسی کے تحت عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کا عمل 30 دن میں مکمل کرایا جا رہا ہے . کوٹ ادو سمیت پنجاب کے ہر پسماندہ اور نظرانداز علاقو ں کو ترقی کے یکساں مواقع دے رہے ہیں - وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے کہا کہ عثمان بزدار کی نئی سوچ کا کمال پنجاب بھر میں نظر آرہا ہے -عثمان بزدار کا یکساں ترقی کا ویژن ہر لحاظ سے لائق تحسین ہے- صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے . . .

متعلقہ خبریں