لاہور میں 180 ارب روپے کی لاگت سے35 ہزار سستے اپارٹمنٹس بنانےکا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے لاہور میں 180 ارب روپے کی لاگت سے35 ہزار سستے اپارٹمنٹس بنانے کا فیصلہ کرلیا، 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جا رہا ہے، لاہور میں ہائی رائزبلڈنگز بننے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر مملکت محمد شبیر علی قریشی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،عمومی سیاسی صورتحال اور ہاؤسنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے۔ لاہور میں 180 ارب روپے کی لاگت سے 35 ہزار سستے اپارٹمنٹس بنائیں گے۔

پہلے مرحلے میں لاہورکیلئے 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ایل ڈی اے کے قوانین میں بزنس فرینڈلی اصلاحات کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن میں ترامیم کے ذریعے ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کو فروغ ملے گا۔ لاہور میں ہائی رائز بلڈنگ بننے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ ایزآف ڈوئنگ پالیسی کے تحت عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کا عمل 30 دن میں مکمل کرایا جا رہا ہے۔ کوٹ ادو سمیت پنجاب کے ہر پسماندہ اور نظرانداز علاقو ں کو ترقی کے یکساں مواقع دے رہے ہیں – وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے کہا کہ عثمان بزدار کی نئی سوچ کا کمال پنجاب بھر میں نظر آرہا ہے -عثمان بزدار کا یکساں ترقی کا ویژن ہر لحاظ سے لائق تحسین ہے- صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

5 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

5 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

5 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

5 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

5 hours ago