اپنی ذمے داریوں کا پتا ہے، بلوچستان میں بے امنی پھیلانے کی کوشش ناکام بنائیں گے، میر ضیا لانگو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ و جیل خانہ جات بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ اپنی جیت پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اورحلقے کے عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کی طرف سے مکمل سپورٹ فراہم کرنے پر ان کا مشکور ہوں . میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مشکور ہوں کے جنہوں نے مجھے نئی ذمہ داری دی ہے، صوبے میں آئین و قانون کی بالادستی ہوگی، اپنی ذمہ داریوں کا پتا ہے .

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میر سرفراز بگٹی تمام مسائل کامیابی اور بخوبی سے حل کرلیں گے، صوبے میں جو بدامنی پھیلانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے وہ ناکام ہوگی . اسمبلی میں عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے اور حلقے کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا . بھرپور الیکشن مہم چلانے پر اپنے محنتی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں . سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی مشاورت سے ہر فیصلہ کیا جائیگا . دریں اثناءسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سینیٹر میر عبد القدوس بزنجو، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو، ایم پی اے اصغر رند نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کو چیف جسٹس بننے پر ان کے گھر جا کر مبارکبادی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں