پی بی 50 زمرک خان 72032کیساتھ پہلے ، میروائس 57132ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، فارم 47 وائرل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے فارم 47کے مبینہ اجراءکے بعد نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق کامیاب امیدوار نے نتائج کو درست قرار دیدیا جس کے بعد زمرک اچکزئی کے حامیوں کی جانب سے جشن منایا گیا جبکہ دوسری جانب پشتونخوا میپ کے امیدوار نے فارم 47 اور نتائج کے اعلان کو جعلی قرار دیدیا ، پشتونخوا میپ کے امیدوار نے کہا کہ حلقے کے ووٹ گنے ہی نہیں گئے بغیر گنے کہیں اور سے فیک فارم 47 سوشل میڈیا پر چل رہا ہے، ہم ڈی سی آفس کے باہر موجود ہیں جب تک گنتی نہیں ہوتی نتائج نہیں مانے جائینگے، واضح رہے کہ پشتونخواہ میپ کے کارکنوں اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد ڈی سی کمپلیکس کے باہر موجود ہے ، نتائج کی تبدیلی اور جعلی امیدوار کی کامیابی کا اعلان کسی صورت نہیں مانا جائیگا
، واضح رہے کہ جاری کردہ فارم 47کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے زمرک خان 72032ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ پشتونخوا میپ کے امیدوارمیروائس خان اچکزئی 57132ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔