سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں جاری مہنگائی نے عوام کی قوت خرید پر گہرا اثر ڈالا ہے جس کی متاثرہ براہ راست آٹو انڈسٹری بھی ہوئی ہے تاہم کمپنیوں نے اس کا حل نکالنے کیلئے صارفین کیلئے پر کشش آفرز متعارف کروانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیاہے اور اسی اثنا میں ’ پاک سوزوکی‘ نے عوام کیلئے انتہائی شاندار اقساط کا منصوبہ متعارف کروا دیاہے جس سے صارفین 8 لاکھ روپے تک کی بچت کر سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی حبیب میٹرو آٹو فنانس کے تعاون سے آسان اقساط کی آفر متعارف کروا رہی ہے جس کا مقصد کمپنی کی گاڑیوں کی رسائی مزید آسان بنانا ہے ۔ مزید برآں، پیشکش میں صارفین کے لیے اضافی بچت کو یقینی بناتے ہوئے، شرح سود 18 فیصد تکف کم کی گئی ہے جو کہ فکس ہو گی ۔ان اقدامات کا مقصد کمپنی کی سیلز کو برقرار رکھنا اور اس دوران پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنا ہے ۔ حالیہ اعلان پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (PSMC) کے کافی نقصان کی اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں آٹو موٹیو سیکٹر کم ہوتی ہوئی فروخت، پیداواری رکاوٹوں اور زیادہ ٹیکسوں سے دوچار ہے،پی ایس ایم سی ان چیلنجوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے سال 2023 میں 10.07 بلین روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف کیاہے جو کہ ٹیکسز میں اضافے اور فروخت میں ہونے والی بھاری کمی کا نتیجہ ہے ۔

Recent Posts

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

8 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

11 mins ago

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

40 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

45 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

1 hour ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago