غلام سرور کی ن لیگ میں شمولیت کی افواہیں، شاہد خاقان نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ن لیگ میں شمولیت کی تردید کر دی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے بھی کسی نے غلام سرور خان کی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے پوچھا، لیکن کبھی ایسی بات نہیں ہوئی۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جب میرے والد ایم این اے تھے تو یہ ٹیکسلا سے ایم پی اے تھے۔
اس وقت سے ہمارا ان سے دوستی کا رشتہ ہے اور یہ سیاست سے الگ ہے۔کبھی بھی ہم ایک جماعت میں نہیں ہوئے اور آج بھی ایک جماعت میں نہیں ہیں۔غلام سرور نے ہمیشہ اپنے فیصلے خود کیے ، وہ کسی کے کہنے پر ادھر سے اُدھر نہیں جاتے۔لیکن اب تک ایسی کوئی بات نہیں ہوئی،میری ان سے ملاقات ہوئے بھی تو چھ ماہ ہو گئے۔

اگر وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہیں تو اس پر جماعت فیصلہ کرے گی۔

۔قبل ازیں ر وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ میں نے پارٹی کے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔اب پارٹی کی پوزیشن اتنی اچھی ہے تو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تحریک انصاف سے علیحدگی سے متعلق خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔مجھے یہ سن کر افسوس ہوا جب ایک صحافی نے کہا کہ میں اور علیم خان ترین گروپ میں جا رہے ہیں۔
تحریک انصاف آج وفاق کی علامت بن چکی ہے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے بھی میری ذاتی نہیں سیاسی دشمنی نہیں۔نہ وزیراعظم سے اور نہ ہی سینیر لیڈر شپ میں چوہدری نثار کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی۔ ۔چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں قبولیت بہت مشکل ہوگی۔اس حوالے سے کسی لیول پر کوئی بات نہیں ہوئی۔چوہدری نثار اس طرح کی خبروں سے اپنی اہمیت بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔غلام سرور خان نے مزید کہا کہ چوہدری نثار اگر نوازشریف کے نہیں ہو سکے تو کسی کے نہیں ہو سکتے۔نہ میں پی ٹی آئی سے جاؤں گا اور نہ چوہدری نثار یہاں آ رہے ہیں۔

Recent Posts

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

5 mins ago

وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…

10 mins ago

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…

10 mins ago

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

20 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

28 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

32 mins ago