متحدہ عرب امارات میں فیملی اقامہ کے لیے نئی سہولت متعارف


متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں فیملی اقامہ کے لیے نئی شرائط جاری کی گئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وشہریت کی جانب سے نئی شرائط کے بارے میں کہا گیا کہ امارات میں مقیم کوئی بھی غیرملکی اپنی فیملی کے لیے اقامہ حاصل کرسکتا۔
فیملی اقامے کے لیے کم از کم آمدنی 4 ہزار درھم یا ماہانہ تین ہزاردرھم اور رہائش کا ثبوت پیش کرنا ہو گا۔ فیملی اقامہ کے لیے 18 برس سے زائد تمام ممبران کا میڈیکل چیک اپ کرانا ضروری ہوگا۔ چیک اپ مقررہ طبی اداروں کا ہی قابل قبول ہوگا۔
اتھارٹی نے کہا کہ اقامہ ہولڈر کی فیملی اگر عارضی انٹری ویزے (وزٹ ویزے) پر امارات میں مقیم ہو تو اسے اقامے میں تبدیل کرانے کی اجازت ہوگی۔ اقامہ میں تبدیل کرانے کے لیے امارات میں داخل ہونے کے 60 دن کے اندر اندر کارروائی مکمل کرنا ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اقامہ کی درخواست دینے کے لیے ’ای چینلز‘ یا اتھارٹی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

10 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

14 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

26 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

32 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

43 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

48 mins ago