سندھ میں تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سندھ میں تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے ملک میں تیل اور گیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سندھ کے علاقے ڈھرکی میں ہوئی ہے۔
تیل و گیس کے نئے ذخائر کے حوالے سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ ماڑی پیٹرولیم نے ماری فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور یومیہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔
واضح رہے کہ شوال-1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024 سے شروع کیا تھا ۔ کنویں کو 1,136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔ ایم پی سی ایل کے ایم ڈی فہیم حیدر نے نئی دریافت کو کمپنی کے جیو سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا ہے۔
واضح رہےکہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی سندھ میں ماڑی غازج فارمیشن فیلڈ میں گیس کا کنواں دریافت ہوا تھا۔ اس کے علاوہ سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا تھا۔ اس سے قبل فروری میں ضلع خیرپور میں دریافت ذخائر سے 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔
فروری ہی میں بلوچستان کے ضلع کوہلو سے بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے تھے۔

Recent Posts

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

1 min ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

6 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

6 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

7 hours ago