کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں، آج بھی انڈیکس بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پی ایس ایکس میں گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ حصص بازار میں پیر کے روز 423 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے 100 انڈیکس 71332 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔
بعد ازاں حصص بازار میں 862 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی سامنے آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 71772 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔دریں اثنا پیر کے روز انٹربینک کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہونے سے 278 روپے 05 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس میں تیزی سے 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوئی تھی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…