نوازشریف جب پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے تو میاں شریف کے بھائیوں سے ملیں چھین لی گئیں، اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف
انکا کہنا تھا کہ ان میں اتفاق تھا لیکن اتفاق رائے کبھی نہیں ہوسکتا ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کا اتفاق کرنا بڑا مشکل ہے ، یہ کہتے ہیں گے اور لوگ بھی انہیں یہی بولیں کہ ساتھ چلیں . انکا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن’سرور پیلس جب دس دسمبر 2000ء کو گئے تھے تب یہ اپنے سارے ساتھیوں کو ساتھ لے گئے ، تین خادمائیں ساتھ گئیں ،دو ڈرائیور اور دو کک ساتھ لے گئے لیکن غوث علی شاہ ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، نثار علی ، مشاہد حسین ، جاوید ہاشمی کو جیلوں میں چھوڑ کر گئے تھے . اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اب جب یہ لندن گئے تو خواجہ آصف جیل میں تھے ، وہ ضمانت کروا کر باہر آئے ، شاہد خاقان عباسی جیل میں تھے وہ بھی ضمانت کروا کر باہر آئے . انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب چونکہ کے لندن میں بیٹھے ہیں وہ اس بارے میں نہیں سوچتے . . .