نوازشریف جب پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے تو میاں شریف کے بھائیوں سے ملیں چھین لی گئیں، اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میاں شریف 7بھائی تھے ، ان سات بھائیوں میں اتنا اتفاق تھا کہ یہ کہتے تھے کہ جس قسم کی مرغی ایک گھر میں پکنی ہےتو باقی گھروں میں بھی وہی مرغی پکتی تھی ، لیکن جب ان میں سے کسی ایک کو موقع ملا ،وہ شوٹ کر کے برج العرب بن گیا، ایک بھائی بلندی پر پہنچ گئے جبکہ باقیوں سے انہوں نے ملیں چھینی ہیں ۔ اعتزا ز احسن کا کہنا تھاکہ جب نواز شریف پہلی دفعہ وزیراعظم پاکستان بنے

، یہ ملیں ان سے چھینی گئیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ان میں اتفاق تھا لیکن اتفاق رائے کبھی نہیں ہوسکتا ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کا اتفاق کرنا بڑا مشکل ہے ، یہ کہتے ہیں گے اور لوگ بھی انہیں یہی بولیں کہ ساتھ چلیں ۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن’سرور پیلس جب دس دسمبر 2000ء کو گئے تھے تب یہ اپنے سارے ساتھیوں کو ساتھ لے گئے ، تین خادمائیں ساتھ گئیں ،دو ڈرائیور اور دو کک ساتھ لے گئے لیکن غوث علی شاہ ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، نثار علی ، مشاہد حسین ، جاوید ہاشمی کو جیلوں میں چھوڑ کر گئے تھے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اب جب یہ لندن گئے تو خواجہ آصف جیل میں تھے ، وہ ضمانت کروا کر باہر آئے ، شاہد خاقان عباسی جیل میں تھے وہ بھی ضمانت کروا کر باہر آئے ۔ انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب چونکہ کے لندن میں بیٹھے ہیں وہ اس بارے میں نہیں سوچتے ۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

2 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

11 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

14 mins ago

قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور…

21 mins ago

واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب مسئلہ نہیں رہا، نیا فیچر متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کی مدد سے…

28 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

33 mins ago