خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ایک دہشت گرد شمالی وزیر ستان میں مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اسی طرح ایک اور مقابلے میں ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی بتائیں جنرل (ر) ظہیرالاسلام کی تیسری قوت وہ نہیں تھے؟ نواز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشیاں منائیں…

6 mins ago

نواز شریف 6 سال بعد دوبارہ ن لیگ کے صدر منتخب

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم نواز شریف 6 برس بعد دوبارہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے…

13 mins ago

نواز شریف بکے نہیں، جھکے نہیں، ان کی بیٹی ہونے پر فخر ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف بکے نہیں،…

22 mins ago

ہونڈا نے اپنی نئی گاڑی مارکیٹ میں متعارف کروا دی

ہونڈا نے ٹیوٹا ’ پریئس‘ کو ٹکر دینے کیلئے ’ سویک ہائبرڈ ‘ کا 2025…

36 mins ago

آئی فون نے چین میں اپنے موبائل فونز کی قیمتیں گرا دیں

ایپل نے یہ اقدام چینی موبائل کمپنی ’ ہواوے ‘ کے ساتھ جاری سخت مقابلے…

51 mins ago

ہونڈا CD70 کی تازہ قیمت سامنے آ گئی

CD70 ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہے اسلام آباد (قدرت…

59 mins ago