اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے انٹر اور میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا ، 50 فیصد سے کم نمبررز لینے والے دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین تعلیمی بورڈ پشاور نصر اللہ خان نے کہا کہ جن بچوں کے کم نمبرز آئے ان کو موقع دیاجارہاہے، صوبائی بورڈز کمیٹی،وزیرتعلیم ،سیکرٹری تعلیم نے فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق چیئرمین تعلیمی بورڈ پشاور کا کہنا تھا کہ کم نمبرز لینے والے طلبادوبارہ امتحان کامطالبہ کررہے تھے،مجموعی طور پر تعلیمی بورڈز نے سپلیمنٹری امتحانات لینےکا فیصلہ
کیا، انٹر ،میٹرک میں50 فیصد سے کم نمبررز لینے والے دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔نصر اللہ خان نے کہا سپلیمنٹری امتحان کے لئے طلبااپنی مرضی سے اپلائی کریں گے ، حکومت کیساتھ اجلاس کے منٹس آنے کے بعد شیڈول جاری ہوگا۔یاد رہے گذشتہ ماہ پشاور تعلیمی بورڈ نے دسویں اوربارہویں کلاسز کے نتائج کااعلان کیا تھا ، نتائج میں دسویں کلاس کے 3 طلبا نے ٹاپ کیا، ٹاپ کرنے والے بچوں کو 50ہزار روپے اور شیلڈ انعام میں دی گئی تھی۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…
پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…