اب بھی لوگ شادی کی پیشکش کرتے ہیں، نشو بیگم کا انکشاف


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم نے اب تک شادی کی پیشکش موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ اُنہیں کافی مرد شادی کی پیشکش کررہے ہیں لیکن وہ اب شادی نہیں کرنا چاہتیں۔
نشو بیگم نے کہا کہ میڈیا میں ہمیشہ میری شادیوں کا خوب چرچا رہا ہے، مجھے کبھی کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا تھا تو کبھی کسی کے ساتھ، اور جب بھی کوئی مداح یا دوست مجھ سے ملتا تھا تو وہ سب سے پہلے میری شادی سے متعلق ہی سوالات کرتا تھا، میرا زیادہ تر وقت تو شادی کی تردید یا تصدیق میں ہی گُزر گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ اب ایک بار پھر کئی لوگ مجھے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ایک بار پھر شادی کے فیصلے پر غور کرو، میں اُن لوگوں کو یہی کہنا چاہتی ہوں کہ میں دوبارہ شادی نہیں کروں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی موجودہ زندگی میں بہت پُرسکون اور خوش ہوں، میڈیا پر تو شوبز ستاروں سے متعلق جھوٹے خبریں چلنا عام سی بات ہے، کبھی کسی اسٹار کی شادی کروا دی جاتی ہے تو کبھی کسی کی۔
نشو بیگم نے کہا کہ میں فی الحال تو دوبارہ شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی لیکن وقت کا کچھ معلوم نہیں، کل کیا ہو اس کا علم تو ہم انسانوں کو نہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ان تمام لوگوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں جو مجھے شادی کی پیشکش کررہے ہیں، ہمیں پیار کرنے والوں کی قدر کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ نشو بیگم نے 1970 میں انعام ربانی سے پہلی شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی صرف 6 سال تک چلی اور پھر طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔
طلاق کے بعد نشو بیگم نے 1978 میں نغمہ نگار اور شاعر تسلیم فاضلی سے دوسری شادی کی، دوسرے شوہر کی وفات کے بعد اُنہوں نے جمال پاشا سے تیسری شادی کی تھی۔ نشو بیگم کے تیسرے شوہر جمال پاشا سال 2019 میں دُنیا سے کوچ کرگئے تھے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

1 min ago

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

19 mins ago

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ہفتہ 18…

24 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی تنطیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی…

31 mins ago

آواران گوادر پورٹ کیلئے گیٹ وے اور بلوچستان کا سنگم ہے، رکن صوبائی اسمبلی

بیلا(قدرت روزنامہ)آواران گوادر پورٹ کیلئے ایک گیٹ وے اور پورے بلوچستان کا سنگم ہے، پنجگور…

38 mins ago

کوئٹہ میں امتحانی مراکز کی فروخت، تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان نے امتحانی سینٹرز کے فروخت کے…

46 mins ago