سپریم کورٹ کی شہباز شریف، مرحومہ کلثوم نواز پر اضافی ٹیکس کے اطلاق پر ایف بی آر کو آخری وارننگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز پر اضافی ٹیکس کے اطلاق پر ایف بی آر کو آخری وارننگ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایف بی آر بتائے اضافی ٹیکس کا نوٹس کب دیا، ایف بی آر اپنی دستاویز کا جائزہ لے،نوٹس اگر فریقین کو دیا گیا تو اضافی ٹیکس کا اطلاق ہو جائے گا۔جمعہ کو جسٹس عمر عطا بندیال کہ سربراہی میں دو رکنی بینچ نے معاملہ پرسماعت کی۔دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ یہ 1994۔95 کا معاملہ ہے،اضافی ٹیکس 2002 میں لگا،نوٹس

کب ہوا،تاریخ بھی ایف بی آر نے نہیں بتائی،ایف بی آر کو آخری موقع ہے، نوٹس نہ ثابت نہ ہوا تو کیس اڑا دینگے۔ اس دوران ایف بی آر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ کہ نوٹس دیا گیا تھا،جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سوال یہ ہے کہ اضافی ٹیکس لگانے سے قبل فریقین کا نوٹس دیا گیا، کیا نوٹس فریقین کو موصول ہوا،ایف بی آر کے کہنے سے تو نوٹس کی وصولی ثابت نہیں ہو سکتی۔ عدالت عظمی نے مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز پر اضافی ٹیکس کے اطلاق پر ایف بی آر کو آخری وارننگ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایف بی آر بتائے اضافی ٹیکس کا نوٹس کب دیا،ایف بی آر اپنی دستاویز کا جائزہ لے،نوٹس اگر فریقین کو دیا گیا تو اضافی ٹیکس کا اطلاق ہو جائے گا۔واضح رہے کہ ایف بی آر نے اضافی ٹیکس سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر رکھی ہے۔

Recent Posts

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

1 min ago

وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…

5 mins ago

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…

5 mins ago

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

15 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

23 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

26 mins ago