خواتین کو چھیڑنے والے اوباشوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے سعودیہ میں انوکھی سزا متعارف


سعودی عرب (قدرت روزنامہ)خواتین کے ساتھ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام ہی معاشروں میں انتہائی غیر مہذب اور معیوب عمل سمجھا جاتا ہے، اور اس کیلئے قید و بند اور جرمانوں کی سزائیں بھی موجود ہیں۔لیکن اگر ایسا کوئی واقعہ سعودی عرب میں پیش آئے تو ظاہر ہے مجرم کو عبرت ناک سزا کی توقع ہی کرنی چاہئیے۔
سعودی عرب نے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباشوں سزا دینے اور انہیں نشانں عبرت بنانے کیلئے انوکھی سزا متعارف کرائی ہے۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے حال ہی میں خواتین کو چھیڑنے کے جرم میں گرفتار افراد کو مقررہ سزا دینے کے علاوہ ان کے ناموں کو مقامی میڈیا پر بھی نشر کرنے کا علان کیا ہے۔
اور اس پر عمل کرتے ہوئے چند روز قبل مکہ مکرمہ پولیس نے مصری تارک وطن ولید عبدالحمید کے نام کی تشہیر بھی کی جسے ایک خاتون کو چھیڑنے پر گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ جدہ پولیس نے ہادی حمد آل صلاح نامی سعودی شہری کو بھی ایک خاتون کو چھیڑنے پر گرفتار کیا جس کا نام میڈیا پر نشر کیا گیا۔
سعودی شہریوں نے ایسی مذموم حرکت کرنے والے افراد کے ناموں کی میڈیا میں تشہیر کے اقدام کو سراہا ہے۔
اس حوالے سے فیملی پروٹیکٹ پروگرام کے رکن عبد الرحمٰن القراش نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں معاشرتی اقدار کا بڑا خیال رکھا جاتا ہے جہاں نام کی تشہیر بہت بڑی سزا تصور کی جاتی ہے‘۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago