’کل ڈھونگ رچایا گیا‘، پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے جمعے کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ کل ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن، انتخابات نہیں تھے، ایک ڈھونگ رچایا گیا۔


اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو بتائے کہ ضمنی الیکشن میں عدلیہ سے آر او کیوں نہ لیے گئے، 24 گھنٹے ہوگئے ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، اس گھناؤنے جرم سے پنجاب حکومت مستفید ہوتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، کوشش ہوتی ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا مہنگائی کم ہونے کی بات کریں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ووٹ ہی جمہوریت ہے جو پارلیمان کا ستون سمجھا جاتا ہے، ووٹ کا صحیح استعمال ہی اصلی نتائج دیتا ہے، ضمنی انتخاب میں جو کچھ ہوا سب نے دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ایک پولنگ اسٹیشن پر گیا تو پریزائیڈنگ افسر نے رجسٹرڈ 750 ووٹ بتائے، لیکن اس پولنگ اسٹیشن میں 900 سےزائد ووٹ کاسٹ کروائے گئے۔

Recent Posts

ہزارہ یونیورسٹی کس طرح سولر سسٹم سے کروڑوں روپے کما رہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ماحول دوست 300 کلو واٹ آن گریڈ سولر…

4 mins ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں اے سی کے متبادل سستے آپشنز کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایئر کنڈیشن اور ایئر کولر…

10 mins ago

پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں آگیا، مگر قیمت کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالآخر آگیا وہ پھل جس کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے،…

20 mins ago

حالیہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار متنازعہ ترین رہا ہے، اصغر اچکزئی

چمن(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب…

30 mins ago

کرغستان میں پھنسے طلبہ کیلئے حکومت بلوچستان نے خصوصی ڈیسک قائم کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا ۔…

37 mins ago

کوئٹہ پریس کلب واقعہ قابل مذمت، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، پی ٹی آئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف بلوچستان کے اسپیشل کمیٹی برائے اکاﺅنٹیبلٹی ڈسپلن سکیڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر…

42 mins ago