کراچی کی خواتین اگلے 2 ماہ پنک بس سروس میں مفت سفر کرسکیں گی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی خواتین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، شہر کی خواتین اگلے 2 ماہ پنک بس سروس میں مفت سفر کرسکیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال ٹالپر کی خواہش پر پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان کردیا۔
فریال ٹالپر نے کہا کہ وہ پنک بس سروس 2 ماہ کیلئے مفت کرنے پر شرجیل میمن کی شکر گزار ہیں۔
کراچی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت خواتین کیلئے مخصوص پنک بسوں کے نئے فلیٹ کی شمولیت سے متعلق تقریب ہوئی، جس میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔
خواتین کیلئے مخصوص 10 نئی بسوں کے اضافے کے بعد پنک بسوں کی تعداد 28 ہوگئی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے، سندھ پہلا صوبہ ہےجہاں خواتین کیلئے مخصوص بسوں کا آغاز کیا گیا۔

Recent Posts

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

14 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

23 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

25 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

3 hours ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

3 hours ago