کراچی: بارش کے پانی کی بروقت نکاسی، صبح تک سڑکیںتقریباً کلئیر کردی گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ نے رات سے جاری بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے انتظامات چیک کرنے کے لئے علاقوں کے دورے کئے تفصیلات کے مطابق رات سے جاری بارش کے پانی کی نکاسی کا کام بروقت انجام دیا گیا اور صبح تک تقریباً تمام مین سڑکیں کلئیر کردی گئی تھیں جبکہ بارش کے سلسلے میں ایمرجنسی نافذ رہے گی نشیبی علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے پانی نکالنے کا کام جاری ہے، عملہ ٹیمیوں کی شکل میں تمام پوائنٹس پر موجود ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز سڑکوں کے کنارے پانی کی نکاسی کے لئے ڈرین پوائنٹس بھی صاف کردئیے گئے تھے . مینیول سوئپنگ ، برش، اور مشینری کے ذریعے صفائی اورپانی کی نکاسی کا کام انجام دیا جا رہا ہے .

جبکہ واٹس ایپ اورایس ایس ڈبلیو ایم بی کمپلین کراچی ایپ پر ملنے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے . ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام افسران اور مرکز شکایات کے انچارج کو ہدایت کی ہے کہ کچرا اوربارش کے پانی سے متعلق شکایات بروقت متعلقہ افسران تک منتقل کریں تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے . انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹیمیں متحرک رہیں گی . عوام سے اپیل ہے کہ شکایات درج کرانے کے لئے شکایتی مراکز ہیڈ آفس کے واٹس ایپ نمبر 03181030851پر رابطہ کریں اس کے علاوہ شہری اپنی شکایات (SSWMB Complaint Karachi) اپلیکیشن ڈاؤن لوڈکرکے بھی درج کرا سکتے ہیں . ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام کنٹریکٹرز اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں مکمل کوآرڈینیشن میں رہیں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے اقدامات کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ بھی رابطہ رکھیںانہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محفوظ مقام پر رہیںاور بارش میں بلاضرورت گھر سے نہ نکلیں . . .

متعلقہ خبریں