کراچی: بارش کے پانی کی بروقت نکاسی، صبح تک سڑکیںتقریباً کلئیر کردی گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ نے رات سے جاری بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے انتظامات چیک کرنے کے لئے علاقوں کے دورے کئے تفصیلات کے مطابق رات سے جاری بارش کے پانی کی نکاسی کا کام بروقت انجام دیا گیا اور صبح تک تقریباً تمام مین سڑکیں کلئیر کردی گئی تھیں جبکہ بارش کے سلسلے میں ایمرجنسی نافذ رہے گی نشیبی علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے پانی نکالنے کا کام جاری ہے، عملہ ٹیمیوں کی شکل میں تمام پوائنٹس پر موجود ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز سڑکوں کے کنارے پانی کی نکاسی کے لئے ڈرین پوائنٹس بھی صاف کردئیے گئے تھے۔
مینیول سوئپنگ ، برش، اور مشینری کے ذریعے صفائی اورپانی کی نکاسی کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔

جبکہ واٹس ایپ اورایس ایس ڈبلیو ایم بی کمپلین کراچی ایپ پر ملنے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام افسران اور مرکز شکایات کے انچارج کو ہدایت کی ہے کہ کچرا اوربارش کے پانی سے متعلق شکایات بروقت متعلقہ افسران تک منتقل کریں تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹیمیں متحرک رہیں گی ۔ عوام سے اپیل ہے کہ شکایات درج کرانے کے لئے شکایتی مراکز ہیڈ آفس کے واٹس ایپ نمبر 03181030851پر رابطہ کریں اس کے علاوہ شہری اپنی شکایات (SSWMB Complaint Karachi) اپلیکیشن ڈاؤن لوڈکرکے بھی درج کرا سکتے ہیں۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام کنٹریکٹرز اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں مکمل کوآرڈینیشن میں رہیں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے اقدامات کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ بھی رابطہ رکھیںانہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محفوظ مقام پر رہیںاور بارش میں بلاضرورت گھر سے نہ نکلیں۔

Recent Posts

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

15 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

46 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

47 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

1 hour ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

1 hour ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

1 hour ago