نیویارک (قدرت روزنامہ) عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث موجودہ نوجوان نسل کا مستقبل غیر یقینی کیفیت میں ہے، جس کی اہم وجہ اسکولوں کی بندش ہے، تعلیمی سرگرمیوں کے نہ ہونے سے بچوں کی صلاحیتوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔اس حوالے سے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 19 ممالک میں اسکولوں کی بندش سے 15 کروڑ سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں جس سے پوری ایک نسل کی تباہی کا خطرہ ہے، یہ انتباہ اقوام متحدہ کے دو اداروں یونیسیف اور یونیسکو نے جاری کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونیسیف اور
یونیسکو کے حکام نے اسکولوں کی بندش کے حوالے سے کہا کہ حکومتوں نے کئی مرتبہ اسکول بند کیے اور انہیں لمبے عرصے تک بند رکھا۔اقوام متحدہ کے دونوں اداروں نے اس ضمن میں دعوی کیا کہ حکومتوں نے اس وقت بھی اسکولوں کو بند رکھا جب اس کی ضرورت بھی نہیں تھی۔یونیسیف اور یونیسکو نے اس حوالے سے مشورہ دیا کہ اسکولوں کو سب سے آخر میں بند ہونا چاہیے اور سب سے پہلے کھلنا بھی چاہیے۔یونیسیف کے اہلکار ہینریتا فور کا کہنا تھا کہ ہم فیصلہ سازوں اور حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ نسلوں کو تباہی سے بچانے کے لیے محفوظ طریقہ کار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسکولوں کو کھولنے کو ترجیح دیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول بند کرنے سے ہمارا مستقبل متاثر ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اسکولوں کو محفوظ طریقے سے کھول سکتے ہیں اور ہمیں یہ کام لازمی کرنا بھی چاہیے۔
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…