محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 26 سے 28 اپریل تک بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونیوالی ایڈوائزری کے مطابق 26 اور27 اپریل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں،اس دوران نوشکی،پشین،ہرنائی،ژوب و دیگر علاقوں میں بارشیں برسیں گی،جس کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ ستائیس اور اٹھائیس اپریل کے دوران دیر،سوات،چترال،مانسہرہ اور کوہستان میں بارشوں اور ان کی وجہ سے طغیانی آسکتی ہے ۔ ستائیس سے انتیس اپریل تک بالائی کے پی ، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ بلوچستان، خیر پختونخوا سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں،طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہوگا ۔ تمام تر موسمیاتی صورتحال سے فصلوں سمیت انسانی جانوں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے. بارشوں کی بنا پر ملک کے مختلف مقامات پر درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا سکتی ہے ۔

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

8 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

17 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

20 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

29 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

32 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

41 mins ago