اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس اہلکاروں نے ایک خاتون ڈرائیور کو روکا ہوا ہے اور اسے بتایا جا رہا ہے کہ آپ گاڑی اوور اسپیڈ پر چلا رہی تھیں، اس لیے آپ کا چلان ہو گا، خاتون اور پولیس اہلکار کے درمیان بحث کا آغاز ہوا اور بعد ازاں خاتون گاڑی کے سامنے کھڑے پولیس اہلکار کو روندتے ہوئے ٹول پلازہ سے فرار ہو گئیں۔
یہ واقعہ یکم جنوری 2024 کو اسلام آباد ٹول پلازہ پر پیش آیا، واقعے کے بعد خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کرا دیا گیا تھا، خاتون کی شناخت ابھی تک خفیہ رکھی گئی ہے تاہم پولیس نے بتایا کہ خاتون ڈرائیور ایک سینیئر ٹی وی اینکر کی سابقہ اہلیہ ہیں۔
موٹر وے پولیس سے واقعے کی تفصیلات سے متعلق استفسار کیا تو بتایا گیا کہ اس واقعے کی راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں ایف آئی آر درج کروا دی تھی، اب کیس کی پیروی راولپنڈی پولیس کر رہی ہے، موٹر وے پولیس کو اس وقت کیس سے متعلقہ موجودہ تفصیلات معلوم نہیں۔
راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد کے تفتیشی افسر نے اس کیس سے متعلق وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ خاتون کا نام بھی ابھی پولیس کو معلوم نہیں، تاہم تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ خاتون ڈرائیور ایک ٹی وی اینکر کی سابقہ اہلیہ ہیں، پولیس کے مطابق ٹی وی اینکر نے بھی پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ خاتون ڈرائیور ان کی سابقہ اہلیہ ہیں تاہم اینکر نے خاتون کا نام نہیں بتایا۔
تفتیشی افسر کے مطابق خاتون کی شناخت کے لیے خاتون کی تصویر نادرا کو بھیجی جا چکی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ خاتون کا نام کیا ہے اور فیملی ٹری کیا ہے، اب نادرا کی رپورٹ آنے کے بعد کیس پر مزید پیشرفت ہوگی۔
اس ضمن میں وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز پر بلوچستان میں بھی انفارمیشن کمیشن…
ایکشن پلان کے نفاذ سے بلوچستان میں گورننس اور امن و امان کی صورتحال میں…
آئی ایم ایف وفد پاکستان میں موجود ہے، پوری قوم منی بجٹ کی وجہ سے…
سسٹم کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی…
گیس پیداوار میں کمی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ، ذرائع اسلام آباد…
اگر شوہر میری اور بچوں ضروریات پوری کرے اور خیال رکھے تو مجھے شوہر کی…