کراچی میں کیا کیا غیر قانونی ہورہا ہے، ہمیں بھی سب پتا ہے، چیف جسٹس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ نے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کے ایم سی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے روڈ کی کمرشلائزیشن سے متعلق ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کراچی میں کیا کیا غیر قانونی ہورہا ہے، ہمیں بھی سب پتا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے بلڈر کے وکیل سے استفسار کیا پلاٹ کی کمرشلائزیشن فیس کس کو ادا کی ہے؟ بلڈر کے وکیل نے بتایا پلاٹ کی کمرشلائزیشن فیس ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو دی۔
چیف جسٹس نے پوچھا کس کو پیسے کھلائے ہیں؟ رسیدیں کہاں ہیں؟ بلڈر کے وکیل نے بتایا سندھ ماسٹر پلان کے ایم سی اور دیگر کو پیسے دیے، مہلت دی جائے رسیدیں پیش کردیں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہم ادھر جانا نہیں چاہتے، بلڈر نے 22 منزلہ عمارت بنادی، رسیدیں نہیں ہیں، کراچی میں کیا کیا غیر قانونی ہورہا ہے ہمیں بھی سب پتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ لیاری ڈولمپنٹ اتھارٹی، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ یا کسی کو بھی پیسے دیے ہیں، آپ کے ہاتھ صاف ہیں تو رسیدیں دکھائیں، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چوہدری خلیق الزماں روڈ کمرشلائز نہیں ہوسکتا۔
سپریم کورٹ نے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کے ایم سی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے روڈ کی کمرشلائزیشن سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا، بلڈر سے بھی کمرشلائزیشن کی مد میں ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں تبدیلی کا عندیہ
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے اس حوالے سے متعلق سینئر وکلا سے رائے طلب کرلی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران وکلا سے استفسار کیا کہ ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی مدت کیا ہونی چاہیے؟ وکلا نے بتایا کہ اپیل کی مدت سےمتعلق سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کا ایک فیصلہ موجود ہے۔
بیرسٹرفروغ نسیم نے بتایا کہ 5 رکنی بینچ کا فیصلہ محدود ہے اور آپ کو از سر نو جائزہ لینا ہوگا، وکلا کی اکثریت نے معاملے کا انتظامی طور پر جائزہ لینے کا مشورہ دیا۔

Recent Posts

جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا ہے ،طلبا کے مطابق یونیورسٹی…

3 hours ago

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی…

4 hours ago

ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟ وزیر توانائی نے حل بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ…

4 hours ago

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود کی سنچری

لندن (قدرت روزنامہ)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور سنچری جڑ دی۔…

4 hours ago

یوم تکبیر، سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی چھٹی منسوخ…

4 hours ago

اے ایس پی شہر بانو کو محسن نقوی کی پی ایس او تعینات کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اچھرہ واقعے سے شہرت حاصل کرنیوالی اے ایس پی سیدہ شہر…

5 hours ago