اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کی کارگردگی پر عدم اطمینان کا اطہار کیا ہے اور انہیں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی قسم کی کوئی امیدنہ رکھیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مصبا ح الحق ، وقار یونس کا استعفیٰ پھر چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے استعفے کے بعد چیئرمین کرکٹ بورڈ نے 6صوبائی ٹیموں کے کوچز و سلیکٹر کو فارغ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی کوچز و سلیکٹرز کیساتھ ورچوئل میٹنگ میں سندھ کے کوچ باسط علی ، سینٹرل
پنجاب کے عبد الرزاق ، سدرن پنجاب کے شاہد انور ، ناردرن پنجاب کے اعجاز احمد جونیئر اور بلوچستان کے کوچ فیصل اقبال نے شرکت کی ۔ ملاقات میں چیئرمین کرکٹ بورڈ نےانہیں مستقبل میں کسی قسم کی امید رکھنے سے باز رکھتے ہوئے کارکردگی پر فوکس کرنے کی تلقین کی ہے ۔
ابوظہبی (قدرت روزنامہ) ماہ رمضان کا انتظار ہر مسلمان بے صبری سے کرتاہے اور اب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے قیام…
لاہور(قدرت روزنامہ) بھارت سے آنیوالی سموگ آلود ہواؤں سے لاہور شدید متاثر ہو کر رہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صوبائی سینیئر نائب صدر ممتاز قبائلی شخصیت ”…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی ترجمان کہ جاری کردہ بیان کے مطابق نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری…