ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات، چین میں قبل از وقت 2 سے 3 گنا زائد بارشوں نے تباہی مچادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات نے رنگ دکھانا شروع کردیے، جنوبی صوبوں میں مئی اور جون کی بارشیں اپریل میں ہی برس گئیں، شدید بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک، 10 زخمی ہوئے۔
گوانگ ڈونگ سمیت مختلف صوبوں میں قبل از وقت اور 2 سے 3 گنا زائد بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
غیر معمولی بارشوں سے دریا پر بنا پُل گر گیا، گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کے مناظر پیش کرنے لگیں اور شدید بارشوں کے بعد بہنے والے سیلابی ریلوں میں گاڑیاں بہ گئیں۔
خراب موسم کے باعث اندرون ملک پروازیں منسوخ اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
چینی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اپریل کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

25 mins ago

خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ…

35 mins ago

حکومت کے کم از کم 7 ارکان آئینی ترمیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ…

46 mins ago

عمران خان کی رہائی اور آئینی ترمیم کے خلاف کل ہر شہر میں احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

59 mins ago

شہریوں کو مشکلات کا سامنا؛ میٹرو بس سروس کب بحال ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سبب جڑواں…

1 hour ago

کیا خیبرپختونخوا کا نام پھر سے تبدیل کیا جا رہا ہے؟

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے مسودہ…

2 hours ago