اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے سینیئر رہنما جاوید لطیف اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی کو ٹارگٹ کیا گیا اور نہ ہی نوازشریف کی چوتھی بار وزیراعظم بننے کے حوالے سے دو نمبری کی گئی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جاوید لطیف کی یہ بات درست نہیں کہ الیکشن میں کسی کو ٹارگٹ کیا گیا، جاوید لطیف کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سینیٹرعرفان صدیقی کی نوازشریف کی چوتھی بار وزیراعظم نہ بننے کی خواہش والی بات بھی درست نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ دو نمبری نہیں ہو سکتی، جو سزائیں بانی پی ٹی آئی کو آخری ہفتے میں دی گئیں، اس سے اُنہیں فائدہ ہی ہوا ہوگا۔
یاد رہے کہ ن لیگ کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے چند روز قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی لندن میں نواز شریف کے ساتھ بہت سی ملاقاتیں ہوئیں تھیں، وہ وزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس بار وزیر اعظم بننے پر آمادہ نہیں تھے۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…