شیر افضل مروت کے علاوہ کون چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بن سکتا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق حکومت نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے سنی اتحاد کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین پی اے سی کے لیے کسی سینیئر اور سنجیدہ رہنما کا نام دیا جائے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پارلیمنٹ کی سب سے اہم اور طاقتور کمیٹی ہوتی ہے، اس کمیٹی کو وزیراعظم آفس، ایوان صدر، اعلیٰ عسکری و سول اداروں سمیت تمام سرکاری اداروں کے آڈٹ، اس آڈٹ رپورٹ پر اداروں سے جواب طلب کرنے اور تحقیقات کے لیے نیب یا ایف آئی اے کو حکم دینے کا بھی اختیار ہوتا ہے، کمیٹی کے ارکان سینیٹر اور ارکان اسمبلی دونوں ہوتے ہیں۔
عموماً اپوزیشن کی جانب سے کسی بھی ایک رکن کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا جاتا ہے جس پر اسپیکر اس رکن کو چیئرمین مقرر کر دیتے ہیں۔ تاہم یہ قانون نہیں ہے، یہ ایک روایت ہے جس کا آغاز 11 مئی 2006 کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ہونے والے میثاق جمہوریت کے بعد ہوا تھا۔
میثاقِ جمہوریت پر عملدرآمد کرتے ہوئے 2008 میں قائم ہونے والی پیپلز پارٹی حکومت میں ن لیگ کے رکن اسمبلی چوہدری نثار علی خان جبکہ ن لیگ کی حکومت میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید خورشید شاہ کو چیئرمین پی اے سی مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی مقرر کرنے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ حکومت نے سنی اتحاد کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین پی اے سی کے لیے کسی سینیئر اور سنجیدہ رہنما کا نام دیا جائے۔
اس کے علاوہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت حال ہی میں چیئرمین پی اے سی رہنے والے جمیعت علما اسلام کے رہنما نور عالم خان کو دوبارہ چیئرمین پی اے سی مقرر کرنے پر رضامند ہے۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے اگر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کسی ایک نام پر اتفاق ہو جاتا ہے تو اسپیکر اس رکن اسمبلی کو چیئرمین پی اے سی مقرر کردیں گے، لیکن اگر اتفاق نہ ہوسکا تو قانون کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کسی بھی اور رکن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مقرر کرسکتے ہیں۔
اسپیکر مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی کے بھی کسی رکن کو چیئرمین پی اے سی مقرر کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

3 mins ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

37 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago