چنکی پانڈے کا بیٹی اننیا پانڈے اور اداکار ادیتیا روئے کپور کے ریلیشن شپ پر کھل کر اظہار خیال

ممبئی(قدرت روزنامہ)چنکی پانڈے نے بیٹی اننیا پانڈے کے اداکار ادیتیا روئے کپور کیساتھ ریلیشن شپ پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی کی جانب سے اس تعلق پر کھل کر بات کرنے پر کوئی مسئلہ نہیں .

ابھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے اداکار ادیتیا روئے کپور کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں میڈیا میں کھل کر بات کرتی ہیں .

ادیتیا رائے کپور میرے صرف دوست نہیں ہیں، اننیا پانڈے
ایک تازہ انٹرویو کے دوران چنکی پانڈے نے کہا کہ میرے لیے یہ سب ٹھیک ہے، وہ اب 25 سال کی ہے، جتنا میں نے کمایا وہ اس سے زیادہ کمارہی ہے، اُسکے ریلیشن شپ پر کھل کر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں . چنکی کا کہنا تھا کہ اننیا اپنا فیصلہ لینے میں آزاد ہے اور وہ سب کچھ کرسکتی ہے جو وہ چاہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ہوتا کون ہوں اپنی 25 سالہ بیٹی کو یہ کہنے والا کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو .

. .

متعلقہ خبریں