پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس


پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظور کیے جانے کے خلاف درخواست پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شاہد خان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صوبائی کابینہ کی بجٹ منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔
وکیل امین الرحمٰن یوسفزئی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔ مارچ کے مہینے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا گیا اور منظور کیا گیا، تاہم اپریل کے مہینے کے بجٹ کے لیے پراسس کو فالو نہیں کیا گیا اور کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجٹ منظوری کے لیے جس قانون کا سہارا لیا گیا ہے یہ صرف نگراں حکومت کے لیے ہے۔ اب اسمبلی موجود ہے، بجٹ منظوری کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور منظوری لی جائی گی۔ مختلف پراجیکٹس کے لیے فنڈز کو بھی استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ صوبائی حکومت کا فنڈ استعمال کرنا بھی غیر قانونی ہے۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

9 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

15 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

26 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

32 mins ago

وڈھ میں مخالف سردار کے ایما پر کارکنوں کو اغوا کیا جارہا ہے، جھالاوان عوامی پینل

خضدار(قدرت روزنامہ)جھالاوان عوامی پینل کے ضلعی رہنما عبدالحق موسیانی نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ…

40 mins ago

پنجگور سراوان کے قریبی علاقے تین ماہ سے بجلی سے محروم

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے سراوان محلہ جامع مسجد کے قریبی علاقے گزشتہ تین ماہ سے…

45 mins ago