آئی ایم ایف کیساتھ قرض پروگرام ضروری، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے کیونکہ آئی ایم ایف قرض کے لئے آخری راستہ ہوتا ہے .
نجی ٹی وی" جیو نیوز "کے مطابق یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور زراعت کا شعبہ بھی 5 فیصد سے گروتھ کررہا ہے .

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور جون تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے . وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومی اقدامات کے باعث ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، پالیسی ریٹ برقرار رکھا گیا ہے، مالی سال 2024 میں جی ڈی پی میں اضافے کی توقع ہے، کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارہ کو مناسب حدود میں رکھنے کے اہداف رکھے ہیں .
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات کررہی ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ضروری ہے .

. .

متعلقہ خبریں