پاکستان ، سعودی عرب اور ازبکستان کے درمیان اہم ترین معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شراکت داری کا اہم معاہدہ طے پا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ازبکستان سے کے ٹریڈ سیکیورٹیز اور انشر کیپیٹل نے سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرحد پار سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔انشر کیپیٹل ازبکستان کا سب سے بڑا انویسٹمنٹ بینک ہے جبکہ خادم علی شاہ بخاری سیکیورٹیز لمیٹڈ (KASB) پاکستان میں قائم ایک اسٹاک اور کموڈٹی بروکریج ہے۔

کے اے ایس بی لمیٹڈ پاکستان میں سعودی مارکیٹ کی فعال کوریج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، دونوں فرمز سرمایہ کاروں کو مالیاتی مشاورتی اور کارپوریٹ فنانس سروسز فراہم کریں گی۔کے اے ایس بی لمیٹڈ اور انشر کیپیٹل مارکیٹ کی توسیع اور غیر ملکی سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے کام کریں گی۔ دونوں فرمز پاکستان، ازبکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کی مدد اور رہنمائی کے لیے سرگرم رہیں گی۔

Recent Posts

وڈھ میں مخالف سردار کے ایما پر کارکنوں کو اغوا کیا جارہا ہے، جھالاوان عوامی پینل

خضدار(قدرت روزنامہ)جھالاوان عوامی پینل کے ضلعی رہنما عبدالحق موسیانی نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ…

1 min ago

پنجگور سراوان کے قریبی علاقے تین ماہ سے بجلی سے محروم

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے سراوان محلہ جامع مسجد کے قریبی علاقے گزشتہ تین ماہ سے…

5 mins ago

جامعہ بلوچستان کے مالی بحران کے خاتمے تک صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی وریسرچ سینٹرز کے زیر اہتمام تنخواہوں اور پنشنز کی…

13 mins ago

کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق جائزہ اجلاس، مختلف امور پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق…

21 mins ago

دالبندین سے اغوا بجار خان کی بازیابی کیلئے انتظامیہ تعاون نہیں کررہی، قبائلی عمائدین

چاغی(قدرت روزنامہ)دالبندین فیصل کالونی سے 8 مئی کو نامعلوم مسلح افراد بجار خان قمبرزئی ولد…

32 mins ago

آزاد کشمیر کے حالیہ واقعات سیاسی پیچیدگیوں کو اجاگر کرتے ہیں، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے…

35 mins ago