بابر اعظم کے مداحوں کی ٹرولنگ‘ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پرائیویٹ کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے مبینہ طور پر کرکٹر بابر اعظم کے مداحوں کی جانب سے شدید ٹرولنگ کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاﺅنٹ پرائیویٹ کرلیا .

اداکارہ نے انسٹاگرام کو پرائیویٹ کرنے سے قبل اپنی اسٹوری میں بابر اعظم کے مداحوں کی جانب سے ٹرولنگ کرنے کی بات کی تھی .

نازش جہانگیر نے اپنی اسٹوری میں لکھا تھا کہ بابر اعظم کے مداح ان کی بات سے خفا ہوکر انہیں شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں . اداکارہ نے لکھا تھا کہ ان کا کرکٹرز نے کوئی لینا، دینا نہیں ہے لیکن کرکٹرز کے مداح ان کے پیچھے پڑ گئے ہیں، انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے .

مذکورہ اسٹوری کے بعد نازش جہانگیر نے اپنے اکاﺅنٹ کو پرائیویٹ بنایا اور ان کی جانب سے اکاﺅنٹ کو پرائیویٹ بنانے پر ان کے مداح پریشان بھی دکھائی دیے . واضح رہے نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے تھے، جس دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا تھا کہ اگر بابر اعظم انہیں شادی کی پیش کش کریں تو ان کا کیا جواب ہوگا؟مداح کے سوال پر نازش جہانگیر نے مختصر جواب دیا تھا کہ وہ بابر اعظم کو معذرت ہی کریں گی جس پر بابر اعظم کے مداح ناراض ہوگئے .

. .

متعلقہ خبریں