کریتی سینن نے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں بتا دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ سے جب ان کے پسندیدہ اداکار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کا فیورٹ اداکار نہ ورون دھون ہے، نہ شاہد کپور اور نہ ہی کارتک آریان ہے۔کریتی سنن نے کہا کہ ایمانداری سے اگر بتاﺅں تو مجھے سب سے زیادہ کام کرنے میں مزہ آیا تو وہ ورون دھوان اور کارتک آریان ہیں، مگر میں نے سب سے زیادہ کام پنکج تریپاٹھی کے ساتھ ہے، تو میں کہہ سکتی ہوں کہ میرا پسندیدہ اداکار یہی ہے، ہم نے تین سے چار فلموں میں ساتھ کام کیا ہے، اور ہم نے ہر ایک کو تھوڑا مختلف دیکھا ہے، بریلی کی برفی میں انہوں نے میرے والد کا کردار ادا کیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ پنکج تریپاٹھی بہت ہی ورسٹائل اور لاجواب اداکار ہیں، مجھے یہ دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوتا ہے کہ انہیں اپنے کام سے وہ پہچان ملتی ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔

Recent Posts

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

1 min ago

رواں مالی سال پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد ہونیکی توقع ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی امکانات میں بہتری…

3 mins ago

جون 2025 تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد کھو دیگا، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی…

14 mins ago

آصفہ بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری

گڑھی خدا بخش(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی…

24 mins ago

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

34 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

55 mins ago