آئی ایم ایف سے اگلی قسط، پاکستان کے کیس پر کب غور کیا جائیگا؟ اہم انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے لیے پاکستان کے کیس پر کب غور کیا جائیگا؟ ا س حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں . خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری دینے کے درست ٹائم فریم کے بارے میں ابہام کے پھیلاؤ کے ساتھ آئی ایم ایف اور پاکستانی فریق دونوں نے دعویٰ کیا ہےکہ اپریل 2024 کے آخر تک پاکستان کے کیس پر غور کیا جائے گا .


"جنگ " کے مطابق آئی ایم ایف کے ترجمان کا اصرار ہے کہ فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل 2024 کے آخر تک ہونے والا ہے . آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کیلنڈر جو فنڈ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام (ایس بی اے) کے تحت 1.1 ارب ڈالرز کے تحت دوسری قسط کی منظوری اور تیسری قسط کے اجراء کی پاکستان کی درخواست کو ابھی تک شامل نہیں کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں