گیس کی ترسیل کا نظام پھر شدید دباؤ میں ،سینئر حکام نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گیس کی ترسیل کا نظام پھر شدید دباؤ میں ،سینئر حکام نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک کا سسٹم لائن پیک ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ کر 5.070 بی سی ایف ڈی کی سطح تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے پوری گیس ٹرانسمیشن لائن شدید دباؤ میں ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی اور صنعتی شعبوں کے ذریعے آر ایل این جی کا کم استعمال ہے۔

وزارت توانائی کے سینئر حکام نے “دی نیوز” کو بتایاکہ لائن پیک پریشر کو کم کرنے کے لیے گرمیوں کے موسم کی آمد کے بعد بھی سوئی گیس کمپنیاں ضرورت سے زیادہ مہنگی آر ایل این جی کو گھریلو سیکٹر کی جانب موڑ رہی ہیں جس سے گھریلو سیکٹر کیلئے گیس نرخوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ پائپ لائن میں گیس کے زیادہ سے زیادہ حجم کی حد 4500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے اور اگر گیس کا حجم حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے تو گیس کی ترسیل کا نظام کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اور ملک کو گیس اور بجلی کے بحران سے دوچار کر سکتا ہے۔ مارچ 2024 کے آخری ہفتے میں لائن پیک 5.003 بی سی ایف ڈی تک بڑھ گیا اور پھر عید کی چھٹیوں کے دوران لائن پیک پھر ڈیڈ لیول کراس کر گیا۔

Recent Posts

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

11 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

11 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی…

26 mins ago

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

34 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

39 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

45 mins ago