بلوچستان اسمبلی کا طلب کیا جانے والا اجلاس ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی،نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) بلوچستان اسمبلی کا آج طلب کیا جانے والا اجلاس ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا .

بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کی جانب سے منگل 23 اپریل کو سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا تھا .

بتایا جارہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا ہے جس کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا . صوبائی اسمبلی کا موجود ہ سیشن 23 اپریل سے شروع ہو کر 2 مئی تک 10 روز جاری رہنا تھا .

. .

متعلقہ خبریں