پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پرانی گاڑی لاؤ، نئی لے جاؤ


لاہور (قدرت روزنامہ)معاشی حالات اور مہنگائی کے باعث عام آدمی ہی نہیں بلکہ ملک کے تقریباً تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں . موجودہ حالات میں پاکستان کی آٹو انڈسٹری بھی مشکلات کا شکار ہے، کاریں بنانے اور فروخت کرنے والی نئی اور پرانی تمام کمپنیاں بری طرح متاثر نظر آرہی ہیں .

تاہم یہ کمپنیاں صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنے کے لیے اپنے نمایاں ماڈلز پر ایک کے بعد ایک نئی آفر کا اعلان کر رہی ہیں .
اس حوالے سے پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے اپنی ’ہیچ بیکس‘ پر ایک دلکش پیشکش کا اعلان کیا ہے اور اپنے تمام جاپانی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے . ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں، پاک سوزوکی نے ان صارفین کے لیے ’ایکسچینج بونس، پرانی دو، نئی لو‘ آفر کا اعلان کیا جو اپنی پرانی سوزوکی کار کو نئی ویگن آر میں اپ گریڈ کرنے کا بےصبری سے انتظار کررہے تھے .
کمپنی کی جانب سے شئیر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی پرانی کار لائیں اور نئی ویگن آر لے جائیں اور ساتھ مں ڈیڑھ لاکھ روپے کا ایکسچینج بونس بھی حاصل کریں . سوزوکی نے ایک ہفتہ قبل اپنے تمام ماڈلز (آلٹو، ویگن آر، سوئفٹ) پر ایک آفر کا بھی اعلان کیا تھا جس میں صارفین کو 8 لاکھ روپے بچت حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی .


واضح رہے کہ پاک سوزوکی کی جانب سے وقتاً فوقتاً اس طرز کی آفرز کا اعلان کیا جارہا ہے جس کا مقصد گاڑیوں کی فروخت کو بہتر کرنا ہے کیونکہ گزشتہ کافی عرصہ سے سوزوکی گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی جا رہی ہے .
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی کی سالانہ فروخت میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے . کمپنی نے گزشتہ ماہ 4101 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 5628 تھی .

. .

متعلقہ خبریں