آٹھ فروری انتخابات میں ’ووٹ ڈلے کسی اور کے نکلے کسی اور کے‘، رانا ثنا کا اعتراف؟


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کی ناکامی پر کہنا تھا کہ ان کا ووٹر ان کے رہنماؤں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے گھروں سے نہیں نکلا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے اس بات کا بھی اعتراف کرلیا کہ 8 فروری کے انتخابات میں بیلٹ بکس میں کسی اور کو ووٹ ڈالے گئے لیکن نکلے کسی اور کے۔
میزبان نے جب رانا ثناء اللہ سے سوال کیا کہ ’جب آپ یہ کہتے ہیں کہ ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ووٹر اور سپورٹر نہیں نکلا، یہ ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں نکلا یا انہوں نے آٹھ فروری کو دیکھ لیا کہ جب ہم نکلے تب بھی ہم نے بیلٹ بکس میں تو اپنا ووٹ ڈالا لیکن بعد میں نہیں نکلا تو پھر فائدہ کیا اپنے گھر سے نکلنے کا جب بیلٹ بکس میں ہمارا ڈالا گیا ووٹ ہی نہیں نکل رہا‘۔
جس پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’دیکھیں یہ دونوں چیزیں ہوسکتی ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا آٹھ فروری کو جو ہمیں دھچکا لگا اس سے ہمارا ووٹر تھوڑا چارج ہوا ہے، ضمنی الیکشن میں ہماری کارکردگی ہر لحاظ سے بہتر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں نے بالکل یہ نہیں کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں، جو سزائیں انہیں الیکشن سے قبل آخری ہفتے میں دی گئیں اس سے انہیں ہی فائدہ ہوا ہوگا۔
جاوید لطیف کے خود کو ہروانے، نواز شریف کے استعمال ہونے اور الیکشن میں پیسہ چلنے کے الزامات پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 90 کروڑ روپے کوئی چھوٹی رقم نہیں اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ سامنے لے آئیں، عدالت میں لے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کے الزامات غلط ہیں، وہ ہمارے سینئیر ساتھی ہیں، ہم ان سے بات کرسکتے ہیں ان سے ثبوت طلب کر سکتے ہیں، لیکن سیاسی جماعتوں میں کسی کے خلاف فوری ایکشن نہیں لیا جاسکتا۔ انہوں نے دیگر ن لیگی رہنماؤں کے اعتراضات پر کہا کہ یہ الزام درست نہیں کہ اس الیکشن میں کسی کو ٹارگٹ کیا گیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ اس طرح کی دو نمبری تو نہیں ہوسکتی کہ نواز شریف وزیراعظم نہ بننا چاہیں اور اس کے باوجود ہم الیکشن میں یہ نعرہ لے کر جائیں کہ پاکستان کو نواز دو، اس نعرے کے تحت ہم چاہتے تھے کہ عوام ہمیں سادہ اکثریت دیں تو نواز شریف بطور وزیراعظم اپنی خدمات اور تجربہ سے دو سال میں ملک کو بحران سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سادہ اکثریت مل جاتی تو رانا ثناء اللہ ہی وزیراعظم ہوتے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

36 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

44 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

52 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago