یہ سہولت صارفین کی مشکل آسان کردے گی ۔۔ واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو بہت پسند آئے گا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ میں اکثر لوگ جلدی میں کسی اپنے خاص کا نمبر تلاش کرتے ہیں اور وہ انہیں نہیں مل پاتا جس کے لیے انہیں نام لکھ کر سرچ کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے کا حل اب واٹس ایپ نے نکال لیا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچ متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کی بڑی مشکل آسان کردے گا۔
اس فیچر کے تحت میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپلیکیشن میں کانٹیکٹس (Contacts) کے لیے فیورٹ ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں مذکورہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ میں اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں شامل یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت میسر ہوسکے گی۔
اس طرح صارفین کے لیے ان افراد تک رسائی زیادہ آسان ہو جائے گی جن سے آپ اکثر رابطے میں رہتے ہیں اور کانٹیکٹس میں اسکرولنگ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
یہ فیچر وائس اور ویڈیو کالز کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

2 hours ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago