ایرانی حکومت نے مسلم ڈیٹنگ ایپ ”ہمدم“ لانچ کردی

تہران(قدرت روزنامہ) ایرانی حکومت نے نوجوانوں کو شادی کیسے پاکیزہ بندھن کی طرف راغب کرنے کیلئے ایک سرکاری مسلم ڈیٹنگ ایپ لانچ کردی ہے جسے ”ہمدم“ کا نام دیا گیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق ہمدم‘ نامی اس مسلم ڈیٹنگ ایپ میں تمام شہریوں کو اپنا جیون ساتھی تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ خیال رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای زیادہ عمر میں ہونے والی شادیوں کے حوالے سے بارہا متنبہ کرچکے ہیں اس سلسلے میں سربراہ ایرانی سائبر سکیورٹی پولیس کرنل علی محمد رجبی کا کہنا ہے کہ یہ ایرانی حکومت کی طرف سے منظور شدہ اپنی نوعیت کا واحد سوشل پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ تمام پلیٹ فارمز غیر قانونی تصور ہونگے۔

اس مسلم ڈیٹنگ ایپ کو حکومتی ادارے تبیان کلچرل انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ اس ادارے کے سربراہ کمیل خجستہ ہیں۔انہوں نے اس ایپ ”ہمدم“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ سے ایک صحتمند خاندان کی تشکیل میں مدد ملے گی۔ ایران کے دشمن اپنے نظریات ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

ہمارے خاندان شیطان کے نشانے پر ہیں۔ ہماری خاندانی قدروں کو بیرونی طاقتوں سے خطرہ لاحق ہے۔دنیا بھر میں اس قسم کے اقدامات کیے جا رہے ہیں کہ لوگ بے راہروی کا شکار ہونے کے بجائے فیملی ریلیشن کی طرف آئیں تاکہ معاشرے میں بگاڑ پیدا نہ ہو۔مسلمان ممالک میں خاص طور پر بے راہروی کو کنٹرول کرنے کے لیے دینی تعلیمات کی روشنی میں اقدامات کو فروغ دیا جاتا ہے تاہم اب ایران کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے ایک ایپ تیار کی گئی ہے جس کا مقصد تو بے راہروی سے بچنا ہے تاہم اس کا استعمال اب نوجوانوں پر ہے کہ وہ واقعی اسے نیک مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں یا پھر اس ایپ کی وجہ سے بھی معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو گا۔

Recent Posts

کوئٹہ، لوکل بسوں کے بعد گرین بس میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لوکل بسوں کے بعد کوئٹہ گرین بسوں میں بھی موبائل چوری کے واقعات…

5 mins ago

چمن ،فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3 ہزار روپے رشوت وصولی کا انکشاف

چمن(قدرت روزنامہ)چمن فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد سے پولیس جیل میں سرعام 3 ہزار…

15 mins ago

دشت، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دشت روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے جاں بحق…

26 mins ago

بلوچستان کے وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل، مزید تبدیلیاں متوقع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دی ہے،…

31 mins ago

خضدار،پولیس مقابلے میں رہزن زخمی حالت میں گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارپولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک رہزن زخمی حالت…

36 mins ago

معروف شاعر مبارک قاضی کی پہلی برسی کے موقع پر بساک کی جانب سے کوئٹہ میں تقریب منعقد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے عظیم قومی شاعر مبارک قاضی کی پہلی…

41 mins ago