پیپلز پارٹی امیدوار کا احتجاجی مظاہرہ، پی بی 9کوہلو پر جانبدار عملے کی تعیناتی کا الزام


کوہلو(قدرت روزنامہ)حلقہ پی بی 9کوہلو پر ری پولنگ کا معاملہ، پاکستان پیپلز پارٹی کا جانبدار عملے کی تعیناتی کا الزام، ڈی سی ہاو¿س کے سامنے احتجاجی دھرنا ، احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار پیپلز پارٹی میر نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ جانبدار عملہ تعینات کرکے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے ، 16 فروری کو جانبدار عملہ تعینات کرکے بدترین دھاندلی کی گئی ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ نے 16 فروری کے نتائج کو کالعدم قرار دیا ہے ،
انہوں نے مزید کہا کہ جانبدار عملہ تعینات کرکے ایک بار نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، غیر جانبدار عملے کی تعیناتی تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا ، کالعدم تنظیموں کی دھمکیوں کے باوجود انتخابی عمل میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا ، میرا قصور یہ ہے کہ میں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے ، امن وامان کی بحالی میں میرے خاندان نے قربانیاں دی ہیں ، پیپلز پارٹی کے امیدوار کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری عمل کو کسی صورت سبوتاڑ نہیں ہونے دینگے ۔

Recent Posts

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

2 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

23 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

28 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

34 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

41 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

45 mins ago