اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شہدا فورم بلوچستان کے وکیل حافظ احسان کھوکھر کی جانب سے سپریم کورٹ میں نیشنل ایکشن پلان 2014پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں پولیس ریفارمز پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کے احکامات جاری کرنے، تمام عدالتوں میں زیر التواءامن دشمنی کے تمام مقدمات کو فوری طور پر جلد فیصلے کرنے کے احکامات دینے ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بین الاقوامی معیار کے مطابق گواہوں کے تحفظ اور پراسکیوشن پر عملدرآمد کرانے کی استدعا کی گئی،
علاوہ ازیں جاں بحق افراد کے بچوں کو فری تعلیم اور اہلخانہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے، درخواست میں سوشل میڈیا کے ذریعے امن دشمنی کی تشہیر کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی استدعا کی گئی جبکہ امن دشمنوں کو پروپیگنڈے کے طور پر لاپتہ افراد کی فہرست میں شمار کروانے والوں کیخلاف قانونی ایکشن کا مطالبہ بھی کیا، درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، وزارت داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…