عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز برینٹ کروڈ آئل فیوچر 18 سینٹ سے بڑھ کر 87.18 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر بھی 16 سینٹ بڑھ کر 82.06 ڈالر فی بیرل ہو گیا .

دوسری طرف ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، پی پی ایل کے سندھ، بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے . سرکاری کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے حکومت اور شیئر ہولڈرز کوخط لکھا کر آگاہ کردیا . ترجمان پاکستان پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ مختلف تکنیک کے ذریعے تیل و گیس کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا ہے . خط میں کہا گیا کہ اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 کے دوران مختلف تکنیکی مہارتوں سے یومیہ پیداوارمیں اضافہ ہوا،جدید طریقوں سے تلاش کے نتیجے میں تیل کی پیداوار میں 530 بیرل یومیہ اضافہ ہوا .

. .

متعلقہ خبریں